Wednesday, 24 April 2024, 08:01:37 am
بدعنوان عناصر کابلا تفریق احتساب تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات رہی ہیں:فوادچوہدری
August 19, 2020

سائنس و ٹیکنالوجی کےوفاقی وزیر فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کا بلا تفریق احتساب اور شفافیت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات رہی ہیں۔

 ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بدعنوانی کا مجموعی بیانیہ تبدیل کیا اور بدعنوانی میں ملوث بڑے سیاسی ناموں کے خلاف سخت مہم شروع کی۔

 فواد چودھر ی نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے  اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کےلئے مزید پیداواری یونٹس لگارہی ہے۔