Saturday, 20 April 2024, 05:25:07 pm
ایک ہفتے پر محیط انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
September 19, 2021

ایک ہفتے پر محیط انسداد پولیو مہم کل سے سندھ میں شروع ہو رہی ہے جس میں صوبے بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے چورانوے لاکھ بچوں کو انسداد پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو کے خاتمے کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس نے کراچی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے زیر صدارت ایک اجلاس میں مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے بھر میں چوہتر ہزار چار سو پینتیس پولیو اہلکاروں کی تربیت مکمل ہوچکی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے کہا کہ ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ایک بڑی کامیابی ہے۔