Tuesday, 19 March 2024, 11:36:43 am
امیر البحر کی امریکہ میں 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت
September 19, 2021

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا امریکہ کا دورہ اور 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت۔

سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان کی شرکت۔

سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ کی امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں۔

نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیٸر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلٸے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلٸے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔