Saturday, 20 April 2024, 09:07:16 am
بلوچستان،34اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز
September 19, 2021

بلوچستان کے چونتیس اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔بلوچستان کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیٹر حمیداللہ نصر نے ہمارے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً پچیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلانے کے لئے گیارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشیکل دی گئی ہیں۔