Tuesday, 19 March 2024, 01:58:52 pm
چین کا سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
September 19, 2021

چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین وزیر اعظم عمران خان حکومتِ پاکستان کے چین پاکستان عملی تعاون اور اس مقصد کیلئے ان کی مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس سے پہلے چین کے سفیر NONG RONGنے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر سے سی پیک منصوبے کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا جس میں انہوں نے اس بڑے منصوبے کی کامیابی کیلئے توقعات اور یقین کا اظہار کیا۔