Thursday, 28 March 2024, 03:42:45 pm
گروپ ٹونٹی کا حیاتیاتی تنو ع کی بحالی اور تحفظ کیلئے فوری اقدامات کا عزم
September 19, 2021

گروپ بیس کے رکن ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے اسباب اور اثرات سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی اور تحفظ کیلئے فوری اقدامات کے عزم پر زور دیا ہے۔

اٹلی میں دو روزہ سربراہ اجلاس کے بعد گروپ بیس کے وزرائے زراعت نے دو ہزار تیس کے ایجنڈے کے تحت پائیدار ترقیاتی کے اہداف کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے کیلئے ایک حتمی مسودے کی منظوری دی۔