Friday, 29 March 2024, 01:02:57 am
حکومت کا تمام اضلاع میں ریسکیو1122 کی خدمات فراہمی کا عزم
September 19, 2021

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ محمد خالد خورشید نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ریسکیو ون ون ٹو ٹوکی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے استور میں قائم کئے گئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے پہلے اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس ہنگامی صورتحال کے دوران اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ڈائریکٹر جنرل فدا حسین نے ہنگامی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔