Friday, 29 March 2024, 01:10:24 pm
محبوبہ مفتی کا درگاہ حضرت اور جامع مسجد سرینگر سمیت تمام مذہبی مقامات نمازِ جمعہ کیلئے فوری کھولنے پر زور
September 19, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سری نگر سمیت تمام مذہبی مقامات کو فوری طور پر نماز جمعہ کے لئے کھولنے پر زور دیا ہے۔جموں میں ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان مذہبی مقامات کو کورونا وائرس کی وباء یا سکیورٹی کی وجوہات کا بہانہ بنا کر غیرقانونی طور پر بند کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان نماز کی ادائیگی سے محروم ہیںانہوںنے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور سرکاری تقریبات سمیت تمام دوسرے شعبوں میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اور اسی صورتحال میں مذہبی مقامات پر پابندیاں عائد کرنا سوجے سمجھے محرکات کا ثبوت اور مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے۔