اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے اسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے فیصل آباد میں مستحق افراد میں بلاسود چھوٹے قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں خصوصاً پاکستان مسلم لیگ نون پر زور دیا کہ وہ تنگ نظری کی سوچ سے گریز کرے اور عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کے لئے قومی جذبے کو فروغ دے۔