Saturday, 20 April 2024, 09:22:09 pm
ریڈیو پاکستان کے اینکر پرسن پروفیسر شاہد امین انتقال کرگئے
September 19, 2021

ریڈیو پاکستان کے اینکر پرسن پروفیسر شاہد امین گزشتہ شب اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

شاہد امین تقریباً تین دہائیوں تک ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے منسلک رہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے چینل پر ’’عالمی منظرنامہ‘‘ اور ’’کشمیربنے گا پاکستان‘‘ کے پروگراموں کی میزبانی کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے اسلام آباد سٹیشن پر بھی متعدد پروگراموں کی میزبانی کی۔