Thursday, 25 April 2024, 09:43:08 am
رواں سال حکومت نے پنجاب میں اقلیتی برادری کے فلاحی منصوبوں کیلئےاڑھائی ارب روپے مختص کئے،مہندر پال
September 19, 2021

پنجاب اسمبلی کے رکن سردار مہندرپال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے تمام شہریوں کے مذہبی عقائد کا احترام کرنے کا یقین دلایا ہے اور رواں مالی سال کے دوران صرف پنجاب میں اقلیتی برادری کے فلاحی منصوبوں کے لئے ڈھائی ارب روپے مختص کئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے سجاد پرویز کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کی گرانقدر خدمات سے بخوبی آگاہ ہے۔