Friday, 29 March 2024, 11:59:39 am
عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کل قطر میں شروع ہو رہا ہے
November 19, 2022

عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کل (اتوار) قطر کے شہرالخور میں شروع ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ال BAYT سٹیڈیم میں کل میزبان ملک اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔قطر نے عالمی کپ کیلئے دو سو انتیس ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کئے ہیں جو فٹبال عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچ قطر کے آٹھ شہروں میں کھیلے جائیںگے۔ٹورنامنٹ میں دنیابھرسے بہترین بتیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔عالمی کپ میں مجموعی طورپراڑتالیس گروپ میچ ہوں گے جو آئندہ ماہ کی دوتاریخ تک جاری رہیںگے۔ہر گروپ سے سرفہرست دوٹیمیں 16بہترین ٹیموں کے مرحلے میں پہنچیں گی۔یہ ناک آئوٹ میچ آئندہ ماہ کی تین تاریخ سے شروع ہوںگے۔اس کے بعدکوارٹرفائنل سے فائنل تک کا سفرشروع ہوگا، عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آئندہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو کھیلاجائے گا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپرچونسٹھ میچ کھیلے جائیںگے۔