Wednesday, 17 April 2024, 02:52:44 am
احساس کفالت پروگرام کو 70 لاکھ افراد تک توسیع دی جارہی ہے:ڈاکٹر ثانیہ
December 19, 2020

File Photo

سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کو 70 لاکھ افراد تک توسیع دی جارہی ہے اوراس سلسلے میں مستحق افراد کے اعدادوشمار جمع کرنے کا عمل جلد مکمل کیاجائے گا ۔راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں اور احساس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی ضرورت ہے ۔