Saturday, 20 April 2024, 01:30:33 pm
ایرانی صدر کا شاہ سلمان کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت کا خیر مقدم
March 20, 2023

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ایرانی صدر کے سیاسی امور کے بارے میں ڈپٹی چیف آف سٹاف محمد جمشیدی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سعودی عرب کے فرمانروا نے صدر رئیسی کے نام ایک خط میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اس سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔