اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اہلکارکی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے اوران پرکئے گئے فضائی حملوں کی مکمل تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے متعلقہ دفاترکی حدودسے متعلق فریق آگاہ ہیں ،بین الاقوامی قانون کی رو سے جن کی حفاظت اُن کی ذمہ داری ہے۔
سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کی ضرورت پرزوردیا۔