اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کے علاقے میں جاری وحشیانہ حملوں میں مزیدساٹھ فلسطینیوں کو شہید کردیاہے۔
غزہ کی وزارت صحت کاکہناہے کہ اسرائیلی فوجی دستے غزہ کودوحصوں میں تقسیم کرنے والیNetzarimراہداری میں بھی داخل ہوگئے جہاں سے وہ جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ ماہ انخلاء کرگئے تھے۔
منگل کے روز سے غزہ پر اسرائیل کی پھر وحشیانہ بمباری سے اب تک ایک سوتراسی بچوں سمیت کم ازکم چارسوچھتیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔