Saturday, 20 April 2024, 03:29:41 am
عظیم شاعر اور ادیب فیض احمد فیض کی 37ویں برسی
November 20, 2021

عظیم شاعر اور ادیب فیض احمد فیض کی آج(ہفتہ) 37ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اُنیس سو گیارہ میں سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے اس عظیم شاعر نے اپنی شاعری کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کی جس نے دنیا بھر میں اُردو ادب کو متاثر کیا ۔ان کی شاعری کے روسی اور انگریزی سمیت کئی زبانوں میں تراجم کئے گئے ۔فیض احمد فیض کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز اور سوویت یونین کی طرف سے لینن امن ایوارڈ سمیت کئی بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔وہ آج کے دن اُنیس سو چورانوے میں انتقال کر گئے اور لاہور میںآسودہ خاک ہیں۔