فائل فوٹو
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں حج 2024ء کے لئے حج پورٹل کے بارے میں بینکرز کی تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حج اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج اخراجات دس لاکھ 75ہزار روپے کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی کے لئے ایئرلائنز سے بات چیت جاری ہے۔
نگران وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولت روڈ ٹو مکہ پروگرام کو کراچی ایئرپورٹ تک توسیع دی جائے گی جو پہلے صرف اسلام آباد تک محدود تھی۔
انیق احمد نے عازمین کو ہر سال خصوصی خدمات فراہم کرنے پر بنکاری کے شعبے کے کردار کو سراہا۔