Wednesday, 29 November 2023, 08:26:38 pm
پنجاب کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
November 20, 2023

پنجاب حکومت نے آج (پیر) سے صوبے کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردے دیا ہے ۔

ایک اعلامیے کے مطابق صوبے میں آلودگی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور صحت عامہ یقینی بنانے کیلئے لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن میں ماسک پہننا لازمی قراردیاگیا ہے ۔لاہور ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین کے اضلاع میں آئندہ چند روزہوا میں آلودگی زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔