Thursday, 07 December 2023, 07:36:22 pm
عالمی برادری غزہ میں جرائم پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے،سعودی عرب
November 20, 2023

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں اور جرائم پر اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے۔

ریاض میں ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت ِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں عرب وزراء اور او آئی سی پر مشتمل  ایک وفد اقوام متحدہ کے مستقل رکن ملکوں کے دورے کرے گا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ وفد آج چین میں ہے جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر چینی قیادت سے بات چیت کرے گا۔