Friday, 19 April 2024, 04:48:18 am
پی ایس ایل،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3وکٹوں سے ہرا دیا
February 21, 2021

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3وکٹوں سے ہرا دیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔

محمد رضوان 71رنز کے ساتھ نمایاں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوور میں حاصل کر لیا۔

لیوس گریگوری کے ناقابل شکست 49 رنز نے ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔