Thursday, 25 April 2024, 09:37:55 pm
ترک صدر کا مغربی کنارے میں بڑھتے اسرائیلی حملوں پر اظہار تشویش
March 21, 2023

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں بڑھتے ہوئے حملوں اور تشدد کی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ترکی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے بھی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے تاریخی رتبے اور روحانی مقام کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کی اجازت نہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔