Wednesday, 17 April 2024, 03:24:43 am
قومی سطح پر انسداد پولیو مہم کے دوران تین کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی
June 21, 2021

قومی سطح پر انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تین کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔

یہ مہم آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے 124 اضلاع میں اس ماہ کی سات سے گیارہ تاریخ تک جاری رہی۔قومی سطح پر اس مہم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا جس کے تحت پولیو کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ادھر صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کو انسداد پولیو کی مہم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے کیسز کی روک تھام کی غرض سے پروگرام کے لئے یہ انتہائی اہم ترین وقت ہے۔