Thursday, 18 April 2024, 11:56:46 pm
حکومت پسماندہ اور مستحق طبقے کو ہرممکن ریلیف فراہم کررہی ہے: ثانیہ نشتر
November 21, 2020

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت خاتمہ ومعاشرتی تحفظ ڈویژن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت پسماندہ اور مستحق طبقے کواحساس پروگرام کے تحت ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل موثرپیمانے پر بروئے کارلارہی ہے۔ وہ ہفتہ کو سکندرٹائون پشاورمیں قومی سماجی ومعاشی سروے کے عمل کی نگرانی کے دوران میڈیاسے بات چیت کررہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت طلبہ کومکمل سکالرشپ بھی دیاجارہاہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ریاست مدینہ کے وعدے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجارہا۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ جدیدطرزپرمستحق خاندانوںکاریکارڈمحفوظ کیاجارہاہے تاکہ غیر مستحق افرادکسی مستحق خاندان کااستحصال نہ کرسکے۔ ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہا کہ خیبرپختونخواقومی سماجی ومعاشی سروے کاآغازامسال ستمبرمیںہواتھاجواپریل 2021میں پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا،سروے کے بنیادپرحق داراورحقیقی مستحق خاندانوںکاتعین کیاجارہاہے،۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غریب گھرانوں کیلئے احساس پروگرام چھتری تلے بہت سے پروگراموںکاآغازکیاگیاہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام احساس پروگرام ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کرکے مستحق افرادکوریلیف پہنچانے میں کرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کے علاج معالجے اورنومولودبچے کی نشونما کیلئے بھی احساس پروگرام کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حاملہ خواتین کوسہ ماہی وظیفہ بھی دیاجارہاہے جس میں لڑکیوںکیلئے 2ہزارجبکہ لڑکوںکیلئے1500روپے سہ ماہی دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت 100اضلاع کی بجائے اب 150اضلاع میں ہرمہینے چھوٹے کاروبار کیلئے 80ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ امسال ماہ دسمبرسے احساس تحفظ پروگرام کا باقاعدہ آغازکیاجارہاہے جو مستحق اورضرورت مندافرادکوریلیف دینے میں کافی موثرثابت ہوگااورمستحق افرادایک موبائل میسج کے ذریعے اس سے استفادہ کرسکیںگے۔ قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے پشاورکے ایک مقامی ہوٹل میںبینک الفلاح کیلئے احساس کفالت پروگرام ٹریننگ میٹریل کے حوالے سے ورکشاپ کابھی دورہ کیا۔