Thursday, 18 April 2024, 12:45:53 pm
جزائر کے حوالے سے حکومت سندھ کے اعتراضات دو ر کریں گے: اسد عمر
November 21, 2020

جزائر کے حوالے سے حکومت سندھ کے جو بھی اعتراضات آئیں گے ہم انہیں مل بیٹھ کر دو ر کریں گے، یہ جزیرہ سندھ کی معاشی صورتحال کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر او رگورنرسندھ عمران اسماعیل نے مشترکہ طور پر دومنصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان منصوبوں میں ایم اے جناح روڈ نمائش پر گریڈ ورکس آف بی آر ٹی کامن کوریڈور انڈرگراونڈ فیسلیٹیزکا افتتاح اور بی آر ٹی کامن کوریڈور ایم اے جناح روڈ کے ساتھ تاج میڈیکل کمپلکس سے میونسپل پارک تک کے سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ ستمبر 2021 سے پہلے مکمل ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی منصوبوں کا خود جائزہ لینا چاہتے ہیں، کراچی میں وفاق کے ذمہ پانچ پروجیکٹس ہیں جس کے اندر کے فور، دو ریلویز کے پروجیکٹ،کراچی سرکلر ریلوئے اور فریٹ کوریڈور ہے جو کراچی پورٹ سے پیپری تک جائے گا، گرین لائن ہے شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چاروں منصوبوں پر پیش رفت ہورہی ہے اور تیزی سے منصوبہ بندی پر کام ہورہا ہے اور گرین لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔