Friday, 29 March 2024, 12:02:16 am
برطانیہ ایوان بالا ارکان کا اپنی حکومت سے جموں وکشمیرمیں نسل کشی کو روکنے کے لئے مداخلت کرنے پر زور
November 21, 2022

برطانیہ کے ایوان بالا کے ارکان نے اپنی حکومت پرزوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے متازعہ قراردیئے جانے والے علاقے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کو روکنے کے لئے مداخلت کرے اورجموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے کے لئے اپناکرداراداکرے۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیراوربھارت کی صورتحال پرخصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے لارڈقربان حسین نے برطانوی حکومت سے سوال کیاکہ کیامستقبل میں بھارت کے ساتھ برطانیہ کے آزادتجارت کے معاہدے کوانسانی حقوق کے ساتھ منسلک کیاگیاہے۔مباحثے میں برطانیہ کے متعددارکان نے بھی حصہ لیااوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرانسانی اقدامات اورجنگی جرائم کے بارے میں سوالات اٹھائے۔