Friday, 29 March 2024, 06:40:42 pm
فیفاعالمی کپ2022ئ: افتتاحی میچ میں ایکواڈورنے میزبان قطر کو دو۔صفر سے ہرادیا
November 21, 2022

قطرمیںکھیلے جارہے فیفاعالمی کپ2022ء میں رات الخورسٹی کے البیات سٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ایکواڈورنے میزبان قطر کو دو۔صفر سے ہرادیا۔ادھرآج عالمی کپ میںدومختلف مقامات پردومیچ کھیلے جائیںگے۔گروپ بی کاپہلامیچ دوحہ میں الخلیفہ سٹیڈیم میں شام چھ بجے ایران اورانگلینڈ کے درمیان میچ کھیلاجائے گا جبکہ گروپ اے کادوسرامیچ رات نوبجے سینیگال اورہالینڈ کے درمیان Al-Thumama سٹی میں Al-Thumama سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔اس سے پہلے ایک رنگارنگ تقریب منعقدہوئی جس میںممتازرہنمائوں، ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان، مصر کے صدرعبدالفتح السیسی، دوبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشد المکتوم اور دیگر عالمی رہنمائوں سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی اور قطر میں عالمی کپ کاافتتاحی میچ دیکھا۔