Saturday, 20 April 2024, 07:32:59 pm
غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ذلت آمیزشکست بھارت کامقدر ہے :حریت کانفرنس
November 21, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں اپنی پوری فوج ہی کیوں نہ تعینات کردے ذلت آمیز شکست اس کا مقدر ہے۔ سرینگر سنٹرل جیل سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا کہ فسطائی مودی حکومت کے ہتھکنڈے کشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو بدل نہیں سکتے کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرار دادوں میں یہ وعدہ کیا ہے کہ کشمیری حق رائے دہی کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد میں ناکام رہا ہے مگر کشمیریوں نے ہار نہیں مانی اور وہ تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔