Wednesday, 29 November 2023, 07:55:51 pm
غیر قانونی مقیم غیرملکی باشندوں کی اپنے ملکوں میں واپسی کا سلسلہ جاری
November 21, 2023

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں سمیت تمام غیر ملکی باشندوں کی ان کے ملکوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے چمن اور طورخم کی سرحدی گزرگاہوں سے روزانہ اپنے ملک واپس جارہے ہیں ۔

افغان باشندوں کی اپنے وطن باوقار واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ملک کے مختلف اضلاع میں ان کے عارضی قیام کیلئے تمام سہولتوں سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔

اب تک دو لاکھ سینتیس ہزار آٹھ سو تراسی افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔