Friday, 29 March 2024, 02:06:49 am
انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں پہلی ششماہی میں 40فیصداضافہ
January 22, 2021

انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چالیس فیصداضافہ دیکھاگیاہے۔پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ سال چھ سوچوراسی ملین ڈالر سے بڑھ کررواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں نوسواٹھاون ملین ڈالرتک ہوگئیں۔آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات سیدامین الحق نے کہاکہ پاکستان کی آئی ٹی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایاگیاہے۔