Wednesday, 24 April 2024, 09:56:48 am
پاکستانی بیٹسمینوں کو جنوبی افریقا کیخلاف مستحکم ہوکر کھیلنا ہوگا، اظہر علی
January 22, 2021

فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس جاری ہے۔

بیٹسمین اظہرعلی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث حالات کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہیں  لیکن انہیں بہانہ نہیں بنایا جاسکتا، خوشی کی بات ہے کہ ایک بڑی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آئی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ منگل کو کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹسمین اور سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو اندازہ ہے کہ جنوبی افریقا سے سیریز میں پاکستان کو کیا چیلنجز درپیش آسکتے ہیں، ہوم گراؤنڈ کے ایڈوانٹیج کے باوجود بھی کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوسکتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے بعد میڈیا سے آن لائن گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا اچھی بات ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ  پاکستانی بیٹسمینوں کو جنوبی افریقا کیخلاف کافی مستحکم ہوکر کھیلنا ہوگا۔