Thursday, 25 April 2024, 05:03:04 am
ایران نے ایٹمی تنصیبات معائنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا
February 22, 2021

ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے ادارے کو مختصرنوٹس پراپنی ایٹمی تصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔

عالمی جوہری توانائی کے ادارے ایجنسی کے سربراہ Rafael Grossiنے تصدیق کی ہے کہ کل سے نافذالعمل ہونے والے ایرانی قانو ن کے تحت ایران عالمی ایٹمی ادارے کے ماہرین کومختصرنوٹس پراپنے جانب سے مقررہ اورخفیہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دے گاتاہم انہوں نے کہاکہ ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات تک رسائی کی مہلت میں تین ماہ کی توسیع پررضامندی ظاہر کی ہے۔