ایران نے بھارت سے کہاہے کہ وہ کشمیریوں کے اپنی تقدیر کافیصلہ کرنے کے حقوق کااحترام کرے ۔
ایران کے وزیر خارجہ محمدجوادظریف نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم بھارت اورپاکستان میں اپنے دوستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ایران کشمیری عوام کے مفاد میں اس دیرینہ تنازع کوحل کرنے میں اپنے تعمیری کردارکاتعین کرسکے۔انہوں نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کااحترام کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے اورہماری یہ پالیسی جاری رہے گی۔