Friday, 29 March 2024, 05:02:45 am
قطرکے خصوصی نمائندے کی وزیرداخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
February 22, 2021

قطر کے خصوصی نمائندے مطلق بن ماجد القحطانی نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔افغانستان میں امن کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے امن برقرار رکھنے کیلئے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔مطلق بن ماجد نے اس موقع پر قیام امن کیلئے پاکستان کے سول اور عسکری اداروں کی بے مثال قربانیوں پر ان کی تعریف کی۔