Thursday, 28 March 2024, 08:51:15 pm
ہندوتوانظریےکی حامی قوتوں کاکشمیریوں کی شناخت مٹانےکیلئےکشمیری ثقافتی لباس پرپابندی کےمزموم منصوبے پرکام
February 22, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا نظریے کی حامی قوتیں کشمیریوں کی شناخت مٹانے کیلئے اب کشمیری ثقافتی لباس پر پابندی لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ بجرنگ دَل نے مقبوضہ وادی میں روایتی کشمیری لباس ''Phiran'' پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ مجوزہ پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مجاہدین کی جانب سے قابض بھارتی فوج پر حملے کرنے کیلئے اس مخصوص لباس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔اُدھر جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے ایک وفد نے شوپیاں میں شہید کئے گئے نوجوان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔بھارتی فوج نے دو روز قبل شوپیاں کے علاقے Badigam Imam sahab میں نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔دوسری جانب بھارتی فوج، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں۔