Thursday, 25 April 2024, 04:30:25 am
صدرمملکت کاعصرعاضرکےتقاضوں کےمطابق تعلیمی اصلاحات کی ضرورت پرزور
February 22, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عصر عاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پیر کے روز اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ ملازمتوں کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی طلبہ کو درست انداز میں تعلیم دی جائے تو وہ دنیا میں متاثر کن کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے صرف ایک نسل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے تاہم اس کیلئے معاشرے میں تبدیلی اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔