Tuesday, 16 April 2024, 04:59:05 pm
معین اختر کی دسویں برسی
April 22, 2021

ممتاز فنکار اور مزاحیہ اداکار معین اختر کی دسویں برسی آج (جمعرات)منائی گئی۔وہ 24 دسمبر انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے انیس سو چھیاسٹھ میں ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے ٹیلی ویژن سٹیج شوز، ڈراموں، فلموں اور ٹاک شوز میں کئی کردار ادا کئے۔ان کے بہترین ڈراموں میں عید ٹرین، سٹوڈیو ڈھائی، بکرا قسطوں پر، ففٹی ففٹی، لوز ٹاک شامل ہیں۔وہ انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبانیں روانی سے بولتے تھے۔معین اختر کو بہترین کارکردگی پر انیس سو چھیانوے میں صدارتی ایوارڈ اور دو ہزار گیارہ میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔معین اختر کا دو ہزار گیارہ میں آج ہی کے دن کراچی میں انتقال ہوا تھا۔