Thursday, 18 April 2024, 09:03:16 am
سری لنکا کےبدُھ بھکشوؤں کےوفدکاٹیکسلا میں سرکپ کا دورہ
April 22, 2021

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکا کے بدُھ بھکشوؤں کے وفد نے آج صبح ٹیکسلا میں آثار قدیمہ کے مقام سرکپ (SIRKAP)کا دور ہ کیا۔SIRKAPکے قدیم آثار کو ان کی غیر معمولی تاریخ اور اُن کی اہمیت کے باعث محفوظ ورثہ قرار دیا گیا ہے ۔وفد کے ایک رکن اساجی تھیرو(ASSAJI-THERO )نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے حیدر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا اپنے بھر پور ثقافتی اور تاریخی ورثے کی وجہ سے سیاحوں کے لیے اہم مقامات میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ پاکستان آئیں اور ٹیکسلا کا دورہ کریں جہاں سے وہ مشترکہ ثقافتوں کے متعلق وسیع علم حاصل کرسکتے ہیں۔