Friday, 19 April 2024, 04:46:54 am
سری لنکا کےبدھ بھکشوؤں کےوفد کاٹیکسلامیں آثارقدیمہ کےمقام جولیان کا دورہ
April 22, 2021

سری لنکا کے بدھ بھکشوؤں کے ایک وفد نے آج ٹیکسلا میں آثار قدیمہ کے مقام جولیان( JULIAN ) کا دورہ کیا اور انہیں اس مقام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بعد میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے حیدر بلوچ کے ساتھ گفتگو میں خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ سری لنکا کے بدھ بھکشوئوں کا دورہ ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف اقسام کی سیاحت خصوصاً مذہبی سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔