Friday, 29 March 2024, 09:57:43 am
وزیر خزانہ کی آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہمی کی یقین دہانی
May 22, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے بجٹ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا یقین دلایا ہے۔

پیر کے روزاسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔