Tuesday, 23 April 2024, 07:01:53 pm

مزید خبریں

 
بھارت نے پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار تیز کردی ہے:سیاسی تجزیہ نگار
June 22, 2021

حالیہ برسوں خصوصاً پاکستان کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار میں تیزی آئی ہے جس نے جنوبی ایشیاء میں مکمل جنگ کے امکانات کوختم کردیا ہے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے نقطہ نظر پرمبنی کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت کے پاکستان کو غیرمستحکم کے خطرناک ایجنڈے میں مزید تیزی آئی ہے کیونکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارتی ایجنڈے کی راہ میں واحد رکاوٹ پاکستان ہے ۔تجزیہ نگاروں نے کہا کہ دوسرے جزیات کے ساتھ بھارت اطلاعاتی جنگ کو پاکستان کے خلاف ایک بڑے ہائبرڈ حربے کے طورپر استعمال کررہا ہے ۔اس ڈاکٹرائن کا مقصد پاکستان کو داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر غیرمستحکم کرنا اوراس کے حوصلے پست کرنا ہے۔