Friday, 19 April 2024, 08:31:17 pm
حکومت اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے اپنی ذمہ دارسے آگاہ ہے:ترین
June 22, 2021

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پربلاامتیاز فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داری سے مکمل طورپرآگاہ ہے اور اس سلسلے میں موثراقدامات کررہی ہے۔وزیرخزانہ نے اسلام آبادمیں قیمتوں کی نگران قومی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سہولت اورسستے بازاروں کے نیٹ ورک کے ذریعے عام استعمال کی ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے تمام تراقدامات کئے ہیں، یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بھرپوررمالی اعانتیں فراہم کی جارہی ہیں اوربنیادی ا شیاء کی قیمتوں پرنظررکھنے کے لئے سخت انتظامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اجلاس کو بتایاگیا کہ سترہ جون دوہزاراکیس کو ختم ہونے والے ہفتے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اشاریے میں صفراعشاریہ دوآٹھ فیصداضافہ ہوا ،نواشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی اور اکیس کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ اکیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وزیرخزانہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ عام آدمی کوسہولت کی فراہمی کے لئے قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔انہوں نے صنعتوں اورپیداوارکی وزارت کو بھی ہدایت کی کہ خوردنی تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رجحان کومقامی صارفین تک منتقل کرنے کے لئے گھی اورخوردنی تیل تیارکرنے والوں کے ساتھ ملاقات کی جائے۔