Friday, 19 April 2024, 09:09:31 am
وزیر خارجہ کا بھارت کو کشمیر بارے دنیا بھر میں ریفرنڈم کروانے کا چیلنج
June 22, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پانچ اگست دوہزار انیس کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے بارے میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی رائے جاننے کیلئے ریفرنڈم کروائے ۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر دنیا بھر کے کشمیری اس ریفرنڈم میں ان یکطرفہ اقدامات کو مسترد کریں تو بھارت کو اپنے فیصلوں پرنظر ثانی کرناہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ماضی میں بھارتی حکومت کا حصہ بننے والے رہنمائوں سمیت تمام کشمیری ان غیرقانونی اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جمعرات کو کانفرنس بلانے کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے۔