Thursday, 28 March 2024, 01:13:21 pm
افغانستان میں پاکستان کاکوئی بھی پسندیدہ نہیں ، وزیراعظم
June 22, 2021

وزیراعظم نے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پاکستان کاکوئی بھی پسندیدہ نہیں اور پاکستان ایسی کسی بھی حکومت کیساتھ ملکرکام کرے گا جسے افغان عوام کااعتماد حاصل ہو ۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امریکہ کا شراکت دار بننے کو تیار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلاکے بعد پاکستان کسی مزید تنازع کا خطرہ مول نہیں لے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ اگر پاکستان امریکہ کو اڈے دینے پررضامندہوجاتاہے جہاں سے افغانستان پر حملے ہوں گے تو اس سے افغانستان میں خانہ جنگی یقینی ہوگی اور دہشت گرد انتقام میں پھرپاکستان کونشانہ بنائیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس نے پہلے ہی بھاری قیمت چکائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں کسی بھی فوجی قبضے کی مخالفت کرتاہے کیونکہ اسطرح دہائیوں پرمحیط خانہ جنگی کی راہ ہموار ہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اقتصادی روابط اور علاقائی تجارت خطے میں دیرپاامن اور سلامتی کی کنجی ہے، اگر ہم اس ذمہ داری میں شرکت دار بنیں توافغانستان علاقائی تعاون کے ایک نمونے کے طورپر ابھر سکتا ہے ۔