Tuesday, 23 April 2024, 02:28:29 pm
پاکستان تحریک انصاف اگلی مدت کیلئے سندھ میں حکومت کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے،شہباز گل
June 22, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اگلی مدت کیلئے سندھ میں حکومت کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھاکے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور اس کی نالائقی نے وفاقی حکومت کو سندھ میں وہ منصوبے بھی مکمل کرنے پر مجبور کر دیا جو صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔