Thursday, 25 April 2024, 09:29:04 am
پی ایس ایل: پشاورزلمی نے کراچی کنگزکوپانچ وکٹوں سے ہرادیا
June 22, 2021

رات ابوظہبی میں پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں پشاورزلمی نے کراچی کنگزکوپانچ وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچھہتررنزبنائے۔جواب میں پشاورزلمی نے یہ ہدف انیس اعشاریہ پانچ اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے ایک اورمیچ میں ملتان سلطانزنے اسلام آبادیونائیٹڈکواکتیس رنز سے ہراکرپہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ میں آج رات نوبجے کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکامقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔