Thursday, 25 April 2024, 10:44:09 pm
پینٹاگون نے طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے تناظر میں امریکی فوج کے انخلاء کی رفتار میں کمی کا اشارہ دیدیا
June 22, 2021

فاءل فوٹو

پینٹاگون نے طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے تناظرمیں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی رفتارمیں ممکنہ کمی کااشارہ دیاہے۔پینٹاگون کے ترجمان John Kirbyنے ایک بیا ن میں کہاکہ اگرچہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے لئے رواں سال ستمبرتک کی حتمی مدت بدستورموجودہے تاہم صورتحال میں کسی بھی تبدیلی کے باعث فوجی انخلاء کی رفتارمیں ردوبدل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان جنگجوئوں کی جانب سے حملوں میںاضافے کے نتیجے میں افغانستان میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔