Friday, 29 March 2024, 04:24:59 pm
تیل کے مقامی کارخانے خود کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالیں، وزیرخزانہ
June 22, 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ تیل کے مقامی کارخانے خود کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالیں۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی2021 کے مسودے پر نظرثانی کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیرپا ترقی کے لئے معیشت کے تمام شعبوں کی بہتری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔