Friday, 29 March 2024, 07:36:31 pm
پاکستانیوں کی کشمیریوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور گہری انسیت ہے:فواد
July 22, 2021

وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستانیوں کی کشمیریوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور گہری انسیت ہے اوران کی قربانیاں عظیم اور بے مثال ہیں۔انہوں نے آج رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پوری پاکستانی قوم گزشتہ 72 سال سے زائد عرصے سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کررہی ہے ۔انہوں ںے کہاکہ کشمیر پاکستان کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اورہم نے اس مسئلے پربھارت کے ساتھ چار جنگیں لڑی ہیں ۔ہماری معیشت ، سیاست اور ہرچیز مسئلہ کشمیر سے جڑی ہے ۔وزیراطلاعات نے افسوس ظاہرکیاکہ بھارت میں انتہاپسند حکومت ہے جو آر ایس ایس ایجنڈے پرعمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد بھارت میں ہندو توا پر مبنی معاشرہ قائم کرنا ہے۔