سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کیلئے او آئی سی ممالک کے درمیان وسیع تر اشتراک کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
آج اسلام آباد میں او آئی سی ممالک کی سلامتی کیلئے پانی، توانائی ، خوراک اورماحولیات کے موثر نظام کے باہمی ربطہ کے حوالے سے تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف اور معاشی خود مختاری کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کو اہم کردارادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ آبادی میں تیزی سے اضافہ شہری علاقوں کی وسعت اورماحولیاتی آلودگی ہمارے وسائل پر بے پناہ دبائو کا باعث ہے۔
چیئرمین سینٹ نے زوردیاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پانی ، خوراک اور توانائی کے وسائل کا تحفظ ناگزیر ہے۔